This site uses cookies.
Some of these cookies are essential to the operation of the site,
while others help to improve your experience by providing insights into how the site is being used.
For more information, please see the ProZ.com privacy policy.
GlossPost: Onlne Urdu Lughat آن لائن اردو لغت (eng,urd > urd)
Thread poster: Professor Saqib
Professor Saqib Canada Local time: 21:18 English to Urdu + ...
Aug 19, 2021
A new GlossPost URL has been entered.
Posted by: Professor Saqib
Title: Onlne Urdu Lughat آن لائن اردو لغت
Source language(s): eng,urd
Target language(s): urd
Source: Electronic Govenment Directorate Government of Pakistan
Comments:
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
"آن لائن اردو لغت" ایک جامع لغت ہے جس میں ایک لاکھ، بیس ہزار سے زائد الفاظ اور ... See more
A new GlossPost URL has been entered.
Posted by: Professor Saqib
Title: Onlne Urdu Lughat آن لائن اردو لغت
Source language(s): eng,urd
Target language(s): urd
Source: Electronic Govenment Directorate Government of Pakistan
Comments:
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
"آن لائن اردو لغت" ایک جامع لغت ہے جس میں ایک لاکھ، بیس ہزار سے زائد الفاظ اور مرکبات شامل ہیں جن میں سے بیشتر الفاظ کی تمام تر تاریخی، لسانی اور معنوی تفصیلات شامل ہیں اور ان کی وضاحت کے لیے امثال مع حوالہ جات درج ہیں۔ مزید برآں نسبتاً زیادہ مستعمل الفاظ کے محاورات اور ضرب الامثال بھی درج ہیں۔ اس لغت میں تلفظ کی وضاحت کے سلسلے میں ہر ممکنہ ابہام کو دور کرنے کے لیے الفاظ کے ارکان درج کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی علامات کی مدد سے تلفظ واضح کیا گیا ہے۔ اردو لغت میں الفاظ کے معنوی مترادفات اور املائی متغیرات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ "آن لائن اردو لغت" میں صرفی حوالے سے کسی بھی لفظ کی تصریف شدہ مستعمل حالتیں حتی الامکان درج کی گئیں ہیں اور اردو الفاظ کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ "آن لائن اردو لغت" سے استفادہ کے لیے "مدد" اور "لفظ کی تلاش" میں حتی الامکان جدید سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ "آن لائن اردو لغت" وزارت براۓ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے" منصوبہ برائے اردو لوکلائزیشن" کے تحت الیکٹرانک گورنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے۔
آن لائن اردو لغت کی تیاری کے سلسلے میں کئی لغات سے استفادہ کیا گیا اور جن لغات کو بنیادی ماخذ کے طور پر استعمال کیا گیا وہ درج ذیل ہیں۔
اردو لغت (اردو لغت بورڈ، کراچی)
قاموس مترادفات (وارث سرہندی، اردو سائنس بورڈ)
John T. Platts, Dictionary of Urdu, Classical Hindi and English
Duncan Forbes, Dictionary, Urdu and English
John Shakespear's Dictionary, Urdu - English and English - Urdu
وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک خصوصی قومی وزارت ہے جو پاکستان میں اقتصادی ترقی کے حصول کی خاطر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور ٹیلی مواصلات کے پھیلاؤ کی کاوشوں میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے۔ اس سلسلے کے بنیادی اہداف میں ای گورنمنٹ کا رائج کرنا، سافٹ ویئر انڈسٹری کو ترقی دینا اور افرادی قوت سے بہتر استفادہ کی خاطر معیاری ڈھانچے کا قیام شامل ہے۔ وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (MoIT: www.moit.gov.pk) پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے قومی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، جس کے نتیجہ میں ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقی اور بہتر پاکستان کا حصول ممکن ہو سکے گا۔
اکتوبر 2002ء کو وفاقی کابینہ کے ایک فیصلہ کی روشنی میں الیکٹرانک گورنمنٹ ڈائریکٹوریٹ (EGD) کا قیام عمل میں آیا۔ حکومت نے EGD کو سابق "انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن" کے متبادل کے طور پر وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خصوصی سیل کا درجہ دیا۔ EGD کو سونپی گئی ذمہ داریوں میں ای- گورنمنٹ سے متعلق مختلف منصوبوں کا لائحہ عمل بنانا، ان کی تیاری، نفاذ میں تکنیکی مشورے اور رہنمائی کرنا نیز ای- گورنمنٹ کے لئے معیاری سافٹ ویئر اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی شامل ہیں۔
EGD نے اکتوبر 2002ء کو اپنے قیام سے تاحال متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن میں کئی کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ان تمام منصوبہ جات کی مکمل فہرست مع جامع تفصیل مندرجہ ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ ( www.e-government.gov.pk)
Translate faster & easier, using a sophisticated CAT tool built by a translator / developer.
Accept jobs from clients who use Trados, MemoQ, Wordfast & major CAT tools.
Download and start using CafeTran Espresso -- for free
Create your account in minutes, and start working! 3-month trial for agencies, and free for freelancers!
The system lets you keep client/vendor database, with contacts and rates, manage projects and assign jobs to vendors, issue invoices, track payments, store and manage project files, generate business reports on turnover profit per client/manager etc.